Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : "ہمارا نظام تعلیم مطالعہ سیرت” کے موضوع پر مجلس مذاکرہ

اسلامک ریسرچ سینٹر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ،”ہمارا نظام تعلیم مطالعہ سیرت” کے موضوع پر مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان جناب طہ قریشی ممبر پرٹش ایمپائر نے کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اشتیاق گوندل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان کے پنجاب میں فوکل پرسن تھے۔

افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اسلامی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے سیرت کی موجودہ دور میں اہمیت کو اجاگر کر کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کا پیغام معاشروں کی ترقی و فلاح کا ضامن ہے، انہوں نے دور جدید کے چیلنجز کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے سیرت کو موجودہ دور کے ساتھ اہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات کا موثر اور مدلل انداز میں جواب دینا چاہیے، رحمت اللعالمین اتھارٹی پاکستان حکومت پاکستان کا اس ضمن میں کیا جانے والا یہ بہترین اقدام ہے۔

ڈاکٹر اشتیاق گوندل نے استاد کے موثر کردار کو اجا گر کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ نصاب سے بھی زیادہ استاد کا کردار اہم ہے مگر بدقسمتی سے آج ایک اچھا استاد مفقود ہے، جو نوجوانوں کو سیرت کے پیغام کی روشنی میں ان کا حقیقی مقصد زندگی بتا سکے۔

اس کے بعد شرکائے مجلس نے زیر بحث موضوع کے انتہائی اہم پہلوؤں کی جانب توجہ مبذول کرائی، بہترین تجاویز پیش کیں، اور اج کے دور کی حقیقی و زندہ موضوعات جیسے کہ مصنوعی ذہانت جنریشن گیپ بچوں کی تربیت علماء مدارس کا کردار اور تعلیمی نظام جیسے اہم موضوعات پر اپنی ارا پیش کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اف اسلامک سٹڈیز نے بھی پاکستان کے تعلیمی نظام اور سیرت کے پیغام پر گفتگو کی۔

صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے جناب طہ قریشی نے شرکاء کے خیالات کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان خدا کی عطا کردہ ایک نعمت ہے، ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ پر امید رہ کر پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کےلئے کوشاں رہنا چاہیے، انہوں نے سیرت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ڈاکومنٹریز بنائے جانے کا کہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button