Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : فائرنگ کرنے اور لڑائی جھگڑوں میں ملوث دو طلباء کے داخلے منسوخ

زکریا یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی نے ایڈمن بلاک کے سامنے فائرنگ کرنے اور خوف وہراس پھیلانے والے طلباء کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرمنالوجی کا اسامہ اعجاز اور ایگرانومی کے محمد ندیم پر الزام تھا کہ انہوں نے ایڈمن بلاک کے سامنے فائرنگ کی اور خوف وہراس پھیلایا جبکہ وہ لڑائی جھگڑوں کے متعدد واقعات میں ملوث ہیں، جس پر انکوائری نے ملزموں کو دفاع کا موقع دیا مگر وہ اپنی صفائی پیش کرنے میں ناکام رہے، جبکہ متعدد عدالتی فورم پر بھی ان کے درخواستیں مستر د ہوگئیں۔

جس کے بعد یونیورسٹی مراسلہ جاری کردیا کہ اسامہ اعجاز اور محمد ندیم کو الزام ثابت ہونے پر یونیورسٹی نکالا جاتا ہے اور ان کے کیمپس آنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ عدالتی کے احکامات کی روشنی میں مشروط طور پر امتحانات دے سکیں گے۔

ڈائریکٹر سوشل سائنسز عدالتی احکامات کو قانون کے تقاضوں کے مطابق پورا کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button