Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : تعلیمی بورڈ میں یوم دفاع ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت تقریب کا اہتمام کیا گیا، سیکرٹری بورڈ, خُرم شہزاد قریشی اور حامد سعید بھٹی، کنٹرولر امتحانات مہمان خصوصی تھے۔

حافظ محمد قاسم نے تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 06 ستمبر 1965 ء کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، ہم وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں عوام ان کی قربانیوں کو ہمیشہ اپنے دلوں میں یاد رکھتے ہیں۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں افوا ج پاکستان کی بہادری اور جذبے کی یاد دلاتا ہے ، 58 سال قبل آج کے دن افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے والی مسلح افواج کی بہادری شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج انشاء اللہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنائیں گی۔

کنٹرولر امتحانات، حامد سعید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں نے ہمیشہ ملکی استحکام، سلامتی کے لئے جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی، 06 ستمبرِ یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے، یہ دن ہماری مسلح افواج کی ایثار و قربانی کی بے مثال جزبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button