Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم گرما کی تعطیلات، کالجز کھلے رہیں گے

بی ایس ڈگری کروانے والے سرکاری کالجز موسم گرما کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر ایک سو سے زائد بڑے کالجز میں بی ایس پروگرام جاری ہے، ان کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، یہ اپنا کورس ورک پورا کریں گے ۔
اس سلسلے میں پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ تمام ایسوسی ایٹ کالجز موسم گرما کی تعطیلات کے لیے منگل چھ جون سے اتوار 20 اگست تک بند رہیں گے، کالجز سوموار 21 اگست کو دوبارہ کھلیں گے ۔
البتہ گریجویٹ کالجز جہاں بی ایس کی تعلیم دی جا رہی ہے، اپنی اپنی یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔