Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی ای او ملتان کا تبادلہ، دفتر کو تالہ لگ گیا
منگل کو ڈی ای او سکینڈری شیخ رفیق کا تبادلہ کردیا گیا تھا، ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالجبار کو تعینات کیا گیا۔
گزشتہ روز ڈی ای او کے آفس کو تالہ لگا رہا اور ایجوکیشن آفس میں یہ افواہ پھیلی ہی کہ سابق ڈی ای او گاڑی بھی ساتھ لے گئے ہیں اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی جارہی ہے، فیول کے بلز درست کئے جارہے ہیں۔
جب کہ ان کافون بھی بند جارہا ہے، تاہم سی ای او نے نئے ڈی ای او کی جوائنگ لے لی، اور شیخ رفیق کو آج تک کی مہلت دی گئی ہے ۔