Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خصوصی بچوں کو مثالی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے سپیشل بچوں کو مثالی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گونگے بہرے بچوں کو فراہم تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن محمد ماجد نے تعلیمی نظام پر بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سپیشل بچوں کیلئے بھرپور فنڈنگ کی ہے، اصلاحاتی پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

عمر جہانگیر نے کہا کہ "تارے زمین پر "ٹرسٹ سرکاری سیکٹر میں بھرپور معاونت فراہم کررہا یے۔ حکومت 2 سو سے زائد گونگے بہرے بچوں کا مفت علاج کروائے گی۔

عمر جہانگیر نے زور دیا کہ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کی خصوصی توجہ سے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button