Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانات میں مشکلات پیدا کرنے والے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کو ہٹادیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحان میں مشکلات پیدا کرنے پر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان انٹر کے سالانہ امتحان 2024 کے دوران مسلسل مشکلات پیدا کرنے اور سپرنٹنڈیٹ کو ہراساں کرنے پر سی ای او ایجوکیشن کی ہدایت پر ریذیڈنٹ انسپکٹر اور ڈپٹی ہیڈماسٹر سنٹرنمبر612مسلم ہائی سکول کے ڈیوٹی کے احکامات کو فوری منسوخ کردیے ہیں۔

اس سے قبل رانا اسلم انجم نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سنٹر کے سپرنٹنڈیٹ طارق بزدار کو کہنا نہ ماننے اور بدتمیزی کے الزامات لگا کر ڈیوٹی سے فارغ کردیا تھا اور انہوں نے الزام لگایا تھا کہ طارق نقل روکنے میں ناکام رہا ہے ۔

تاہم قوانین کی خلاف ورزی اور انکوائری کے بعد سی ای او ایجوکیشن ملتان نے مشکلات پیدا کرنے پر رانا اسلم انجم کو ڈیوٹی سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی اور بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button