Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کے لئے بڑا صدمہ

زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق کی والدہ انتقال کرگئیں ۔

زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کامران تصدق، ایئرفورس کے آفیسر عمران تصدق کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ان کا نماز جنازہ واپڈا ٹاون کی جامع مسجد میں پڑھایا گیا ۔جس میں زکریا یونیورسٹی کے آفیسرز اور ملازمین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

بعد ازں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج بروز بدھ شام بعد نماز عصر واپڈا ٹاون اے بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

دریں زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے رات گئے، کامران تصدق کے گھر پہنچ کر تعزیت کی۔

اس موقع پر سابق پی آر او احمد خان حسینی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button