Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام میراتھن دوڑ کی رجسٹریشن شروع

ڈی ایچ اے ملتان میراتھن ریس کی رجسڑیشن شروع ہوگئی۔
ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے 24 فروری کو ڈی ایچ اے میں منعقد ہونے والی میراتھن ریس کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کی رجسڑیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کی زیر نگرانی رجسڑیشن ڈیسک سپورٹس جمنیزیم ملتان میں قائم کیا گیا۔
کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر دوسرا ڈیسک ڈی ایچ اے ملتان میں بھی قائم کردیا گیا ہے، جبکہ ریس کے موقع پر بھی آغاز سے پہلے رجسڑیشن کا عمل جاری رہے گا۔