Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : فوڈ سائنسز میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹنکس ایچ این ڈی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام عالمی ذیابیطس دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کہا ہے کہ ذیابیطس جیسی مہلک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے اپنے لائف سٹائل کو بہتر انداز سے اپنانا ناگزیر ہوتاجارہا ہے ۔

انہو ںنے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ آف ایچ این ڈی ہمیشہ سے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کو بھی شانہ بشانہ لے کر چلاہے۔

ایچ این ڈی یقینا ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، جس کی اہمیت آنے والے چند سالوں میں مزید مستحکم ہوتی جائے گی۔

ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے زیابیطس کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہم متوازن غذا اور ورزش کی باقاعدگی سے اس مہلک مرض سے بچ سکتے ہیں ۔

انہو ںنے فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ فیکلٹی جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے جو غذائی قلت اور نیوٹریشن کی افادیت پر کام کررہاہے۔

ذیابیطالوجسٹ ڈاکٹر عرفان شیخ نے اپنے خطاب کے دوران طلباء سے سوالات و جوابات کا سیشن جاری رکھا، اور مریضوں کی مختلف کیس اسٹڈیز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو ذیابیطیس کی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

رجسٹرڈ ڈائٹیشن بچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان تسنیم کوثر نے انتہائی موثر انداز میں ذیابیطس کے مریضوں کو دی جانے والی خوراک کے بارے میں طلباء کی رہنمائی کی ۔

منیجنگ ڈائریکٹر رائل ہیلتھ کیئر باسط رمضان نے اپنے خطاب میں اس دن کی اہمیت پر بات کی اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور جسمانی ورزش اپنانے کے بارے میں بات کی۔

چیئرمین حسنین معاویہ نے تقریب میں اعلان کیا کہ ایچ این ڈی کی معاونت کے ساتھ وہ آئندہ مہینے میں ایک قومی سطح پر کنوینشن کا انعقاد کریں گے جس میں مختلف اداروں سے فوڈ ایکسپرٹ ماہر غذائیت ، پالیسی میکر شرکت کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلھان نے تمام معزز مہمانان گرامی کو ویلکم کیا اور تعارفی خطاب دیا جس میں عالمی ذیابیطس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ تقریب سے ڈاکٹر خرم افضل نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے عالمی ذیابیطس دن کی آگاہی واک میں حصہ لیا۔

بعد ازاں تمام مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، اور ان سے آئندہ آنے والی غذائی آگاہی سے متعلق سرگرمیوں میں معاونت کو یقینی بنایا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button