Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ذیابطیس اور دیگر امراض کی ادویات بنانے والی ملٹی نیشنل فارما کمپنی کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

پیداوار بند کرنے والی دوا ساز کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ، اب تک 40 فارما کمپنیز میں سے 18 پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر چکیں

ذیابطیس اور دیگر امراض کی ادویات بنانے والی ملٹی نیشنل فارما کمپنی کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان ، پیداوار بند کرنے والی دوا ساز کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ، اب تک 40 فارما کمپنیز میں سے 18 پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر چکیں۔

تفصیلات کے مطابق ذیابطیس سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات بنانے والی ملٹی نیشنل فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ،ملٹی نیشنل کمپنی ایلی للی نے پاکستان سے اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے مریضوں کو ادویات کی دستیابی جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی کی جانب سے ڈاکٹروں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ وہ 9 نومبر سے پاکستان میں پروموشنل کوشش بند کررہے ہیں۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ ہم ان مریضوں کی مدد کرتے رہیں گے جنہیں ہماری ادویات کی ضرورت ہے تاہم للی ولی کی مصنوعات ڈسٹری بیوٹرزکے ذریعے پاکستان میں پہنچائی جائیں گی۔

پاکستان میں ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کی نمائندگی کرنے والا ادارہ فارما بیورو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ تمی حق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی نئی مصنوعات مستقبل میں پاکستان کومریضوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی انسولین بنانے کا کام کرتی کہ جس کا مطلب ہے کہ ذیابطیس کے مریض معیاری ادویات سے محروم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 48 میں 22 ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں نے اپنا کاروبار پاکستان میں بند کرلیا ہے جبکہ مزید ایک یا دو کمپنیاں ملک سے اپنا کاروبار بند کرنے کا سوچ رہی ہیں کیونکہ ان کمپنیوں کے لیے پیداواری قیمت سے کم قیمت پر معیاری ادویات فروخت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button