Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈائمنڈ سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے شروع ہوگا

ازیور سپورٹس اکیڈیمی پاکستان کے زیر اہتمام ڈائمنڈ سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں شروع ہوگا ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے، جبکہ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان ظفر خان شیروانی ہونگے۔

اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لیے یہ ٹورنامنٹ کلر کٹ اور سفید بال کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ پینتھرز کرکٹ کلب شجاع آباد اور سپنا کرکٹ کلب ملتان کے مابین کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button