Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پہلی بار ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم شروع کردی گئی

پاکستان کی کی سرکاری جامعات میں پہلی بار ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم کا آغاز ملتان سے ہو رہا ہے، زکریا ملتان کی فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے پروگرامز شروع ہورہے ہیں۔

فیکلٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل دور ہے، اس خطے کے طلبا کو نئے پروگرامز پڑھانے کی اشد ضرورت تھی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بی ایس اور ایم بی اے پروگرامز میں داخلے کیئے جائینگے۔

باڈیز سے منظوری کے بعد فوری داخلے شروع کیئے جائیں گے، ان پروگرامز میں بھی سمیسٹر فیس معمول کے مطابق ہوگی۔

ڈاکٹر شوکت ملک ملتان نے مزید کہا کہ ان نئے پروگرامز سے ہمارے طلباء ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنا نام بنا سکیں گے، اس فیکلٹی میں مارکیٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کئی اہم اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button