Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کی مارکنگ کو ڈیجیٹلائز کرنے کافیصلہ
وفاقی تعلیمی بورڈ کی طرز پر پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی مارکنگ بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
اس سلسلے میں ملتان میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، جبکہ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ 31 جنوری کو لانچ کردیاجائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر بورڈ پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرے گا جس میں ایک پرچے کی مارکنگ کی جائے گی، جس کی رپورٹ پی بی سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
پائلٹ پراجیکٹ کے پرچے کےلئے متعلقہ بورڈ کے پر سکولوں سے دس سے پندرہ بچے شرکت کریں گے، فزکس، کمیسٹری، بیالوجی، انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائے گا, ہر مضمون کا پیپر 20 نمبر کا ہوگا۔