Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی ؛ شعبہ اردو کے زیر اہتمام ” ڈیجیٹل سکلز 2023″

دی ویمن یونیورسٹی ملتان ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، شعبہ اردو اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے آگاہی ورکشاپ بعنواں ” ڈیجیٹل سکلز 2023″منعقد کی گئی ۔

جس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر قمر رباب تھیں، جبکہ ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر شاہدہ رسول تھیں۔

اس ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کی تمام طالبات کے لئے کیا گیا تھا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایسی ہنر مندانہ صلاحیتیں پیدا کرسکیں کہ اپنی اور اپنے والدین کی معاشی ضروریات کو بطریق احسن پورا کریں۔

مہمان اسپیکر مسٹر طلحہ حمید نے اپنی ٹیم کے ساتھ طالبات کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کی کئی گر سکھائے اور بتایا کہ اردو کا میدان ابھی خالی ہے،انٹرنیٹ اردو کے فروغ و ارتقا میں بھی اتنا ہی معاون ہے جتنا دوسرے مضامین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ رسول نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے جامعہ کے ہر شعبے کے فروغ و ارتقا کے لئے جو سازگار فضا مہیا کی اس کی بدولت شعبہ اردو نے ترقی کی راہ میں ایک نیا قدم اٹھایا اور شعبہ اردو کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے طالبات کے لئے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

تقریب کے اختتام پر طلحہ حمید نے طالبات کو تحائف دئیے ، اور ڈاکٹر قمر رباب ڈاکٹر عدیلہ سعید(ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز) اور ڈاکٹر شاہدہ رسول( صدر نشین شعبہ اردو دی ویمن یونیورسٹی ملتان ) کو اعزازی شیلڈز دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button