Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کے کاشتکار حالیہ موسم میں 30 سے40 من تک پیداوار حاصل کر سکتے ہیں: ڈاکٹر زاہد محمود

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہدمحمود نے کپاس کی موجودہ صورتحال پر بلائے گئے زرعی ماہرین کے اہم اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی فصل کے لئے نہایت سازگار ، اور موزوں ہے۔

اس وقت کپاس پر پھول اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور 4سے5ٹینڈے روزانہ کی بنیاد پر بن رہے ہیں۔

ایسے کاشتکار جو فصل کی غیر تسلی بخش صورتحال کے باعث دلبرادشتہ ہوچکے تھے اب سازگار اور موافق حالات کی وجہ سے اپنی فصل کی مناسب دیکھ بھال کے باعث40من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل بارشوں کے بعد پانی کی زیادتی اور جڑی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔

کاشتکار وتر آنے پر جڑی بوٹیوں کو بذیعہ گوڈی یا شیلڈ لگا کر گلائفوسیٹ کے سپرے سے کنٹرول کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو اس موقع پر دج ذیل سفارشات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے ، جس میں یہ کہ کاشتکار اس وقت اپنی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، رکی ہوئی فصل کو چلانے کے لئے اور ٹینڈوں کے وزن میں اضافہ کے لئے کاشتکار آدھی بوری یوریا یا ایک بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ)گوارا کھاد(یا ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے مزید کہا کہ بارشوں کی بعد اگر کپاس کے پتے پیلے اور سرخ ہوجائیں تو کاشتکار 2 کلو گرام یوریا اور میگنیشیم سلفیٹ 300گرام100لٹر پانی کے ساتھ10-12دن کے وقفہ سے02لگاتار سپرے کریں اور جب کھیت سے بارش کا پانی سوکھ جائے تو کاشتکار ایک بوری یوریا یا متبادل کھادوںکا استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button