Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ڈائریکٹر کالجز کا ویمن ڈگری کالج ممتاز آباد کا سرپرائز وزٹ ، ریکارڈ و ملازمین ڈیوٹی سے غائب

گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ممتاز آباد میں بدانتظامی کی شکایات پر ڈائریکٹر کالجز اور ان کی ٹیم نے چھاپہ مار اور ریکارڈ چیک کیا ،پرنسپل ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کے تعینات ہیڈ کلرک جاوید عمر کی ذاتی فائل غائب تھی، ان کے آڈٹ پیراز اور ان کے خلاف انکوائری کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، جبکہ کرپشن پر ان کے تبادلے کی ریلیونگ رپورٹ بھی موجود نہیں تھی جبکہ جب کلرک عمر جاوید سینئر کلرک تھا اس وقت کا کوئی بھی ریکارڈ کالج میں موجود نہیں تھا ، اس طرح ایک بس کنڈیکٹر عمر ندیم کا ریکارڈ اوران کو گھر الاٹ کرنے کے احکامات کا کوئی سرٹیفکیٹ بھی موجو د نہیں تھا۔

جس پر پرنسپل کو سرزنش کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا گیا، ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کالج کا ریکارڈ غائب ہے، بطور سربراہ کالج پر اپنے فرائض میں ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہیں، آڈٹ پیرا کے حوالے سے سدرہ ارشاد کی انکوائری کا بھی کوئی ڈاکومنٹ موجود نہیں ہے اسی طرح کرپشن میں ملوث عمر ندیم کنڈیکٹر کو اپ کس حیثیت میں سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا کہنا جبکہ اس اجلاس میں اپ نے شرکت کرنی تھی۔

اس مراسلے کا جواب اور تمام ریکارڈ تین دن کے اندر ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں جمع کرایا جائے ورنہ اپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف کالج ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل بس کنڈیکٹر ندیم عمر کے ہاتھوں بلیک میل ہورہی ہیں، پورے کالج کو ایک بس کنڈیکٹر چلارہا ہے جس کو ایک سینیٹر جو حال میں کامیاب ہوئے ہیں کی سپورٹ حاصل ہے جو بار بار فون کرکے پرنسپل پر دباو ڈالتے ہیں، جس پر شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button