Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے : ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا کا دبنگ اعلان

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی سخت ہدایات کے تحت واسا ملتان میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پرتمام امور سر انجام دئیے جارہے ہیں، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ادارہ کی بہتری اور عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے یونین کے کسی بھی گروپ کے ناجائز مطالبات اور بلیک میلنگ میں آکر کوئی کام نہیں کیا جائے گا، تاہم ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے یونین کے تمام گروپس کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور ملازمین کے جائز حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا احسن بلال نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمن قواعد و ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کررہا ہے، ادارہ میں تمام محکمانہ پروموشنز ، ٹرانسفرز ، و دیگر امور میرٹ اور قوانین کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں تاہم کچھ شرپسند عناصر بے بنیاد پروپگینڈا کرنے میں مصروف ہیں تاکہ ان پر چیک اینڈ بیلنس کی پالیسی نہ اپنائی جائے اور جو کام اور ٹارگٹس ان کو دیئے گئے ہیں ان سے متعلق ان سے بازپرس نہ کی جائے اور متعلقہ فیلڈ میں انہیں اپنی من مانی کرنے اور کرپٹ پریکٹسز کی کھلی چھٹی مل جائے۔

اس سلسلے میں واسا انتظامیہ بخوبی آگاہ ہے اور ایسے عناصر کو وقتاً فوقتاً باور کرایا جاتا ہے کہ عوامی شکایات کی بنیاد پر کس مقام پر متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اسی باز پرس اور غفلت کی نشاندھی پر ایسے عناصر ایمانداری سے اپنا کام کرنے کی بجائے بےبنیاد پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کیخلاف محکمانہ انکوائری کرکے سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان ڈی جی ایم ڈی اے اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی واضح ہدایات کے تحت میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر ایڈمن واسا ملتان کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف سخت اقدامات کرنے اور واسا سے متعلقہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ بے حد مقبول اور لائق تحسین اور قابل تعریف ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button