زرعی یونیورسٹی میں ڈشز کے مقابلے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام کھانے کی مختلف ڈیشز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے کا بنیادی مقصد طلباء میں پودوں سے بنائی گئی خوراک کی غذائیت،اہمیت اور استعمال کو اجاگر کرنا تھا۔
ان مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور آصف مجید نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ ایسی ڈیشیز کے مقابلہ جات کا بنیادی مقصد صحت مند خوراک کی ترویج ہے۔
ایسی سرگرمیاں نہ صرف کمیونٹی کے لیے شعور پیدا کرتی ہیں بلکہ طلباء و طالبات کے اندر نئی ڈشز بنانے کی جستجو پیدا کرتی ہیں۔
مزید کہا کہ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوم سائنسز نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کروایا ہے جس سے صحت مند خوراک کا شعور پیدا ہو۔
آصف مجید نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات کی کھانے سے بنی ہوئی ڈیشز کو خوب سراہا اور جیتنے والے طلباء میں نقد کیش انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر شمس مرتضی،ڈاکٹر غلام شبیر،ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر ندا فردوس،محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔