Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ڈسپلے سنٹر کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام ڈسپلے کارنر بنا دیا گیا ، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج راؤ راشد قمر نہیں کیا۔

زرعی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے بنائی گئی مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئیں ہیں۔

اس کا بنیادی مقصد یونیورسٹی میں آنے والے احباب کو یونیورسٹی کی تیارکردہ مصنوعات بارے آگاہی دینا ہے۔
مستقبل کے اندر بچوں کی ٹریننگ کے لیے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بچے کاروباری سکلز مہارت سیکھیں اور نوکریوں کی بجائے اپنا روزگار خود بنائیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس ڈسپلے سے یونیورسٹی کی پروڈکٹس کی نہ صرف نمائش ہوگی بلکہ ہم یونیورسٹی کے ملازمین اور ارد گرد کے لوگوں کو صاف اور معیاری کھانے پینے کی اشیاء بھی مہیا کریں گے۔

شعبہ فوڈ سائنس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا اور اس کی مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر آنے والے تمام معزز ممبران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر محمد شہباز، ڈاکٹر بنیامین رانا اور محمد حماد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button