Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ باز نہ آئے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

ڈی پی آئی سکولز ایلمنٹری کو شکایات موصول ہوئیں کہ اساتذہ تاحال پابندی باوجود سوشل میڈیا پر متحرک ہیں، جس کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کردیا ۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر سکولوں میں اساتذہ اور عملے پر پابندی ہے، وہ سوشل میڈیا، پریس، الیکڑانک میڈیا یا ڈیجیٹل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار / تبصرہ نہ کریں۔

نوجوان افسر اور عملہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب ،استعمال نہیں کریں گے، خصوصاً اپنے ادارے ، سرکاری اداروں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔

جبکہ ٹک ٹاک ، ویب سائٹس اور واٹس ایپ بھی استعمال نہیں کرسکتے، یہ احکامات گزشتہ چھ ماہ سے وقفے وقفے جاری کئے گئے، مگر ان احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اس لئے تمام اساتذہ کو فوری طور پر حتمی وارننگ جاری کی جائے، ان احکامات پر مکمل عمل کیا جائے، اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button