Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے 5 کلبوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل امجد رزاق بھٹہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018 کی سکروٹنی میں نیو کلب میں شمار ہونے والے پانچ کلب کمبائینڈ ینگسٹر نیو ملتان کرکٹ کلب، سعید میموریل کرکٹ کلب، رانا کرکٹ کلب اور قاسم باغ ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان کو پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

جس کے مطابق یہ کلب مورخہ 3 مئی 2024 بروز جمعہ دوپہر تین بجے تک اپنے کلب کی مکمل فائل بمعہ انٹری فیس کی بنک رسید محمد منظور لطیفی جوائنٹ سیکرٹری کو جمع کروائیں گے تاکہ ان کلبوں کو ملتان میں جاری انٹر کلب ٹورنامنٹ میں شامل کیا جاسکے۔

مقررہ وقت تک رابطہ نہ کرنے والے کلب ٹورنامنٹ میں شمولیت سے محروم ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button