Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا اغاز
ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی اداروں کی کڑی مانیٹرنگ کا اغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیر شاہ کا اچانک دورہ کیا اور تعلیمی عمل کی انسپکشن کرتے ہوئے طلباء کو فراہم سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کلاس روم اپ گریڈ اور لیباٹری کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کا حکم جاری کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے ملاقات بھی کی اور ان کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ بھی لیا۔