Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : "کھانے کو ضائع مت کریں” کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف۔اے۔او) کے تعاون سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان "کھانے کو ضائع مت کریں” کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
اس کوشش کا بنیادی مقصد خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

ان مقابلہ جات کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور (ایف اے او) کے انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیسر جیرو تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ پوسٹر سازی کے مقابلوں نے طلباء و طالبات میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ وہ خصوصا رمضان المبارک کے مہینے میں بچنے والا کھانا ضائع نہیں کریں گے بلکہ ارد گرد کے مستحقین میں تقسیم کریں گے۔

انہوں نے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت اور غذائی تحفظ اور ماحولیات پر فضول طریقوں کے اثرات کے بارے میں طاقتور پیغامات پہنچائے۔

ہمیں ایسے نیک مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ جیرو نے کہا کہ ہم اس اہم کوشش میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں ۔پوسٹر سازی کے مقابلوں کے ذریعے طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم خوراک کی اہمیت اور فضلہ کے انتظام کے حوالے سے رویوں اور طرز عمل میں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ کھانے کو ضائع مت کریں ہر کوشش اہمیت رکھتی ہے۔خوراک کے ضائع کو کم سے کام کریں اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا خاص طور پر ہر ماہ رمضان کے دوران رمضان کا مہینہ اجتماعی جذبے اور سخاوت کے بلند ہونے کا وقت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نگت رضا، ڈاکٹر سبط عباس، ڈاکٹر محمد شبیر، ڈاکٹر ندا فردوس سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button