Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گھر گھر قومی پولیو مہم کا 28 فروری سے آغاز، تیاریاں مکمل

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گھر گھر قومی پولیو مہم کا 28 فروری سے آغاز ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیو مہم کے سلسلے میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے پولیو مہم پر بریفننگ بھی دی، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ،جبکہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 2991 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت و تعلیم کے مراکز سمیت عوامی مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے، اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button