Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالج اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں درستگی کے لئے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو ارسال کردی گئیں
ایچ ای ڈی کی طرف سے جاری ہونے والی سینارٹی لسٹوں پر ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کی شکایتوں کے انبار لگ گئے۔
نومبر 2022 میں ترقی پانے والی خواتین کا پورے کا پورا بیج سنیارٹی لسٹ سے غائب تھا، جس پر ڈی پی آئی کی طرف سے تمام سنیارٹی لسٹیں مرد و زنانہ لیکچرار، اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر مشتہر کی لسٹیں ڈویژنل ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو بھجوائی گئی ہیں اور تمام کالج اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ ان کو دیکھیں اور نامکمل اور غلط کوائف کی نشاندہی بذریعہ فارم کریں جس کا لنک بھی لسٹوں پر دیا گیا ہے، اس پر تمام مطلوبہ کوائف جن کی ضرورت ہے پوچھے گئے ہیں انکو مکمل کیاجائے۔
فارم کا پرنسپلز کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوگا اور تمام مطلوبہ کوائف کے ساتھ براہ راست بھجوایا جائے گا آخری تاریخ 16دسمبر مقرر کی گئی ہے۔