Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئی سکولز کا سکولوں کا دورہ

ڈی پی آئی (سیکنڈری ایجوکیشن ) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے ضلع لودھراں کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مخدوم عالی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مخدوم عالی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں میں تدریسی سرگرمیوں کے جائزہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی و غیر ترقیاتی سکیموں کا جائرہ لیا۔

سکولوں میں انرولمنٹ کا ریکارڈ، مون سون پلانٹیشن، سکول کونسل الیکشن اور سکولوں میں جاری امتحانات کے عمل کو بھی چیک کیا، اور سکولوں کی کارکردگی کو سراہا۔

بعد ازاں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے سی ای او ایجوکیشن لودھراں ،ڈی ای او (سکینڈری ایجوکیشن ) اور متعدد سکولوں کے سربراہان سے میٹنگ کی، جس میں سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی اور Base Line سے کم داخلہ والے سکولوں کی کارکردگی بہتر کے کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے اس موقع پر میاواکی جنگلات کی اہمیت پر بھی زور دیا، شجرکاری کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد افزائش و برقراریت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

سکول الیکشن کونسل کی مہم شیڈول کے مطابق شروع کرائی جائیں، اور الیکشن کا انعقاد شفاف انداز میں کروائیں۔
امتحانات شیڈول کے مطابق کروائے جائیں، رزلٹ کارڈ جاری کریں اور پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد یقینی بنائیں۔ چوری شدہ سولر پینل واگزار کروانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ سکول مینجمنٹ کونسل کے کردار کو موثر بنایا جائے۔

آن لائن میگزین پر تحریریں اپ لوڈ کروا کر اساتذہ اور طلباء و طلبات کو مطالعہ کی تاکید کریں۔

درس و تدریس میں بہتری لائیں اور کلاس رومز کے ماحول کو بہتر بنائیں۔ سکولوں میں تعلیمی کیلنڈر کا ہدایات کے مطابق نفاذ یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button