Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر عبد القدوس صہیب کی کتاب "زکوٰۃ اور جدید مسائل” کی تقریب رونمائی

سیمینار ہال ادارہ علوم اسلامیہ میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ، ملتان کی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، ڈاکٹر غازی عبد الرحمن قاسمی نے کتاب کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کے معاشرے پر اثرات مرتب ہونے کا ذریعہ کتب کی اشاعت اور کتب بینی ہے۔

خواجہ مظہر صدیقی نے کہا کہ آج کتب کے مطالعہ کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے جو کہ بہت تشویش کی بات ہے۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ موجودہ دور کے تمام تقاضوں کو بہتر انداز میں سمجھیں۔

پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے تقریب کے صدارتی کلمات میں کہا کہ اگر پاکستان زکوۃ کا نظام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ کرلے تو چند سالوں میں غربت کا خاتمہ ہو جائے گا اور کوئی بھی نوجوان بے روز گار نہیں رہے گا اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ اس کتاب کو زکوۃ کے موضوع پر ایک انسائیکلو پیڈیا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ دراصل سوشل امپاورمنٹ کا بہت اہم ذریعہ ہے اور زکوۃ کے فلسفہ کو پاکستانیوں میں نافذ کیا جائے تو کسی پاکستانی کو انسانی اسمگلروں کو پیسے دے کر باہر جانے کی ضرورت نہ ہوگی ۔ اگر وقف اور زکوۃ کو رائج کیا جائے تو لوگوں کو قطاروں میں لگ کر مختلف کارڈ ز پر پیسے نہیں لینے پڑیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی سیکھنے کے عمل کو روکنا نہیں چاہیے۔ ہماری زندگیوں سے کتا بیں ایسی رخصت ہو گئی ہیں جیسے خوشیاں رخصت ہو گئیں ۔ تاریخ اسلام میں عروج کے اسباب میں کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آج بھی ترقی کا راستہ کتاب سے ہو کر گزرتا ہے۔

انہوں نے ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور اسلامک ریسرچ سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ اشتراک سے کتب کی اشاعت کی بھی تجویز دی۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی ڈین فیکلٹی آف عربی اینڈ علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے فلسفہ زکوۃ اور اس کے فوائد و ثمرات کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ اسلامی اقتصادی نظام کی بنیا د زکوۃ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی اجتہاد کے اداروں کو دور جدید کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وقف کے نظام کو زندہ کرنے اور اجتماعی اجتہاد کے اداروں میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر و ادارہ تصوف و عر فانیات نے کہا کے آج اجتہاد کے عمل کے ذریعے ہم اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button