Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر بابر فرید کا بڑا اعزاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر بابر فرید نے دنیا کے مشہور جریدے "نیچر جینیٹکس” میں جس کا امپیکٹ فیکٹر 41.3 ہے، تحقیقی مقالہ شائع کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

تحقیقی مقالہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی میں جدید دور کے مطابق تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔
موجودہ ریسرچ پاک چین تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریسرچر کو (out-of-the-box)حکمت عملی استعمال کرتے ہوئے تحقیق میں نئے زاویے تلاش کرنے چاہیں۔

اس کے علاوہ طلبہ و طالبات کو باقاعدگی کے ساتھ جدید ریسرچ کو پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

زرعی یونیورسٹی میں جی آر سی گریجویٹ ریسرچ سنٹر اسی سلسلے کو کی ایک کڑی ہے، جس سے سٹوڈنٹس کے اندر جدید تحقیق کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔

لیکچرار ڈاکٹر بابر فرید نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالے کے پس منظر اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی کے دوران جدید تحقیق سے خود کو روشناس کرنے سے اخترعی ریسرچ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں جدید تحقیق کرنے کے لئے طلباء و طالبات کے لئے بے شمار مواقع ہیں۔اس ادارہ میں جینوم سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر فواد احمد خان سمیت دیگر فیکلٹی بھی موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button