Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل : ڈاکٹر محمد علی شاہ کو بڑی ذمے داری مل گئی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی، زکریا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کنوینئر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے کیریئر کا بدترین اختتام

تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے اسلامیہ یونیورسٹی منشیات اور سکیس سکینڈل کی چھان بین کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی، 5رکنی کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہوں گے، جبکہ ممبران میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹنٹ جنرل معظم اعجاز ، پرو وائس چانسلر نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نجمہ نجم، ریکٹر امپریل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور ایچ ای سی کے ایڈوائزر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر مظہر سعید شامل ہوں گے ۔

اس بارے میں ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور تندہی سے ادا کریں گے، اور قوم کے سامنے مکمل حقائق پیش کریں گے ۔

جبکہ زکریا یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی کی تعلیمی شعبہ میں قابل تعریف خدمات ہیں جن کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان انہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز چکی ہے، اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنا حکومت اور اداروں کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور میرٹ پر فیصلے کرنے پر مکمل اعتماد ظاہر کرنا ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی دو مختلف یونیورسٹیز کے سربراہ رہ چکے ہیں، اور ان کی سربراہی میں دونوں یونیورسٹیز بے قابل ذکر ٹاپ رینک یونیورسٹیز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کیلئے بھی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے تعلیمی شعبہ میں بہت بڑے نامور اور باصلاحیت ریسرچر اور استاد متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button