Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر شوکت ملک نے احمد تسمان پاشا کو اپنی سیٹ پر بیٹھا دیا

انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریا یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پرا نہوں نے کہا کہ میں کہنے سے زیادہ کچھ کرنے پریقین رکھتا ہوں، اسی اصول کے ساتھ زندگی گزاری ہے، میں نے بحیثیت وائس چانسلر (اضافی چارج) ایمرسن اور لیہ یونیورسٹیوں کی بنیادیں قائم کیں، آج یہ ادارے ان ٹھوس بنیادوں پر پروان چڑھ رہے ہیں۔

کیریئر میں میری دیگر نمایاں کامیابیوں میں سے زکریا یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کا قیام ہے یہ واحد انسٹی ٹیوٹ ہے جسے نجی تنظیموں نے قائم کیا ہے۔ یہاں ہم نے پی ایچ ڈی کی سطح تک مختلف تعلیمی مارکیٹ پر مبنی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔

آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیے فنڈز لانے اہم کردار ادا کیا میں نے طلباء کی بہتری کے لیے کامرس اور قانون میں نئی کلچر اور اصول قائم کیے، بہت سی گریجویشن تقریبات، جاب فیئرز، سیمینارز، سمپوزیم کا انعقاد کیا، مستحق اور اہل فیکلٹی کو ترقی دینا ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے۔

میری ڈین شپ کے پچھلے پانچ سالوں میں، ہم نے آئی ایم ایس سے تقریباً 20 پی ایچ ڈی، کامرس ڈیپارٹمنٹ سے 15 پی ایچ ڈی، اور نئے قائم کردہ آئی بی ایف سے 5 پی ایچ ڈی تیار کیے، میں نے 18 سال سے ڈائریکٹر شپ کی ہے، میری نصحیت ہے کہ ایماندار، محنتی اور زندگی میں مثبت رہیں اور دوسروں کی مدد کرنے والے بنیں، یقین رکھو اللہ تمہیں وہ سب دے گا جو تم چاہو گے۔

بعدازاں انہوں نے نئے ڈائریکٹر احمد تسمان پاشا کو ڈائریکٹر کی سیٹ پر بیٹھایا اور مبارکباد دی

اس موقع پر شعبہ کامرس ،آئی ایم ایس اور لا کالج کی فیکلٹی بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button