Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان(خصوصی رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پہلے روز ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے سٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے نئے سیکرٹری نے سٹاف کے کام کی نوعیت اور تجربات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے دفتری امور کی روزانہ کی بنیاد پر تکمیل کی جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ شعبے کی طرف سے فیڈ بیک دیا جائے تاکہ دفتری امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز سیدہ سروش فاطمہ شیرازی اور خواجہ مظہر الحق، سیکشن آفیسرز، لاء آفیسر، پروجیکٹ منیجرز، آئی ٹی پروگرامرز و دیگر امور سے متعلقہ افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button