Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈی ایس او ملتان کا جلالپور پیروالا سپورٹس پراجیکٹ کادورہ

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے بنیادی سہولیات سے مستفید ہونا ہر نوجوان کا حق ہے، دیہی علاقہ جات میں یہ سہولیات میسر نہ تھیں اسی لیے ان علاقہ جات میں یہ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہ سوفٹ اینڈ گرین سکیم کے تحت زیر تعمیر سپورٹس سکیم واقع چک نمبر 62 ایم تحصیل جلالپور پیر والہ کے دورہ کے موقع پر کیا، ان کے ہمراہ تحصیل سپورٹس آفیسر جلال جلالپور پیروالہ عدنان نعیم پی ایم یو کے اشفاق احمد ایس پی یو سکندر نواز اور نمائندہ ریپ ماجد جاوید موجود تھے۔

اس موقع پر عدنان نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چک نمبر 62ایم کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سکیم اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے، یہاں پر اس سکیم میں علاقہ کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اور والی بال گراونڈ اور ایک منی جم بھی تیار کیا جارہا ہے جبکہ بچوں کے لیے مختلف اقسام کے جھولے بھی لگائے جاریے ہیں تاکہ صحت مندانہ ماحول میں کھلاڑی تربیت حاصل کرسکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے پی ایم یو کو ہدایات دیتے ہوئے جلد از جلد سیکم مکمل کرنے کا کہا تاکہ اہل علاقہ کو یہ بنیادی سہولت میسر آسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button