Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی

پانچ ہزار سکولوں میں قائم ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی، جدید کٹس بھی فراہم نہ کی جاسکیں۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی سستی کے باعث ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی اپ گریڈیشن اور جدید کٹس کی فراہمی کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہے۔

اے ای اوز نے پانچ ہزار سکولوں میں سے تاحال 1900 سکولوں کا وزٹ کیا، سکولوں کا وزٹ نہ ہونے کے باعث 3100 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری نہیں ہوسکی ہے۔

اکثر سکولوں کے وزٹ کا ڈیٹا تاحال سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ ہی نہ کیا جاسکا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لےلیاہے۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری وزٹ کرکے 30 نومبر تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپ گریڈیشن کیلئے سازومان جلد مہیا کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button