Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ارلی مارننگ سکولز شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سابق سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام نے ایسے بچے جو ورکشاپ جاتے ہیں کہ لئے ارلی مارننگ سکولز شروع کئے تھے جس کاتجربہ کامیاب رہا، اب یہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی یہ سکولز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ چائلڈ لیبر ختم کرنے والے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ارلی مارننگ سکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کے کام کی جگہوں کے قریب سرکاری سکولز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی، 5 جون تک اے ای او سروے کرکے رپورٹ جمع کرائیں گے اور 50 بچوں کی کلاس ہوگی، گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کو کام پر جانے سے پہلے اڑھائی گھنٹے سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے بچوں کو سٹیشنری، یونیفارم اور جوتے بھی فراہم کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button