Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر میں ارلی مارننگ سکولز کا آغاز، یکم جولائی سے شروع کرنے کا اعلان
اساتذہ کی جانب سے 25 جون تک فیکٹریوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ارلی مارننگ سکولز کیلئے چار ، چار اساتذہ تعینات کیے جائیں گے، اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا آغاز 14 جون سے کیا جائے گا، ہر سکول میں الگ سے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔
بائیس جون تک منتخب سکولوں کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا، اساتذہ کو چھبیس اور ستائیس جون کو دو روزہ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔