Breaking NewsEducationتازہ ترین
الیکشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی
اس وقت پاکستان بھر میں 30 سے زائد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی اسامیاں خالی ہیں، جن پر ایڈیشنل چارج اور پرو وائس چانسلرز کام کر رہےہیں، ان سیٹوں پر عبوری حکومت کی وجہ سے بھرتی کا عمل تعطل کا شکار ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بھرتی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اس سلسلے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے کہ وہ وائس چانسلرز کی بھرتی کا عمل شروع کریں، اور مکمل کریں، تاہم بھرتی کا عمل مکمل ہونے پر کمیشن کو وائس چانسلرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنے بارے درخواست کی جائے تاکہ شفاف عمل کا جائزہ لیا جاسکے۔