Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ٹیچرز کے لئے بڑی خوشخبری، تبادلوں کی اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن پاکستان نے محکمہ سکولز پنجاب کو اساتذہ کے ٹرانسفر کرنے کی اجازت دے دی۔
محکمہ سکولز نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کیا تھا کہ اساتذہ کے ای ٹرانسفرکے تمام مراحلے پورے ہوچکے ہیں، میرٹ لسٹ بھی لگ چکی ہیں ، اس لئے تمام اساتذہ کے تبادلے کرنے کی اجازت دی جائے ۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے تبادلوں کو جو مراسلہ ارسال کیا تھا ، اس کے مطابق تین ہزار 599 اساتذہ کی ترقی اور تبادلے اور جبکہ دو ہزار 393 اساتذہ کو میرٹ پر تبادلہ کرنے کی اجاز ت دی جاتی ہے۔
تاہم مقررہ ایس اوپیز پر مکمل کرنا ہونگے۔