Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں بھرتی کا عمل روکنے کی ہدایت کردی گئی

الیکشن کمیشن کی طر ف سے بھرتی پر پابندی اور کارروائی کے اعلان کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام یونیورسٹیوں کو بھرتی کا عمل فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے بھرتی کےلئے اشتہار شائع کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کے خلاف ایکشن لیا، اور بھرتی کا عمل کالعدم قرار دیا۔

جس کی روشنی میں صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بھرتی کا عمل فوری طور پر روک دیں۔

ایچ ای ڈی حکام اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا رہے ہیں، جب تک کوئی فیصلہ نہیں آجاتا کسی بھی طرح کی بھرتی نہ کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button