Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وزیر تعلیم پنجاب نے نان فارمل اساتذہ کو تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی ملاقات ہوئی، اساتذہ نے وزیر تعلیم کو اپنے پیشہ ورانہ مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا، اساتذہ نے وزیر تعلیم کو گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے بارے بھی آگاہ کیا۔

اساتذہ کی وزیر تعلیم سے تنخواہوں کے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی درخواست وزیر تعلیم کا سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن سے رابطہ، معاملے کی حساسیت پر تفصیلی مشاورت کے بعد وزیر تعلیم کی سیکرٹری لٹریسی کو مسئلے کے فوری حل کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور آئندہ 20 سے 30 دنوں میں اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے مسائل کا بروقت ازالہ ہماری ذمہ داری ہے، مسائل سے آگاہی کیلئے ٹیچر کمپلینٹ پورٹل اور سٹیزن کمپلینٹ پورٹل پر کام جاری ہے، اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button