Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملک نثار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری

آل پنجاب ایمپلائز یونین کے چیئرمین کی گرفتاری اور بورڈز کی خودمختاری کے خلاف صوبے بھر کے بورڈز میں احتجاج جاری، نتائج کی تیاری روک دی گئی، احتجاج کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق آل پنجاب ایمپلائز یونین کے چیئرمین ملک نثار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گذشثتہ روز بھی پنجاب بھر کے بورڈز میں احتجاج کیاگیا، اور کام چھوڑ ہڑتال کی گئی، جس کی وجہ سے 11ویں کے نتائج کی تیاری متاثر ہوئی، ورکرز نے کام چھوڑ دیا۔

اس موقع پر احتجاجی جلسے بھی منعقد ہوئے، جس میں مقررین نے حکومتی ہتھکنڈوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی جعلی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، ہم کسی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،دوسری طرف تعلیمی بورڈ ملتان کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، اور ریلی نکالی۔ تعلیمی بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کی سفارشات نامنظور کے نعرے لگائے گئے، اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کی گرفتاری پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین بھی اظہار یک جہتی کیلئے احتجاج میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر جاری کیے گئے متفقہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، تعلیمی بورڈز کی خود مختاری صرف اسمبلی قرار داد سے واپس لی جاسکتی ہے۔ نگران حکومت غیر آئینی اقدام سے باز رہے۔ملک نثار کو فی الفور رہا اور مقدمہ خارج کیا جائے۔

احتجاجی دھرنا سے ملتان بورڈ ایمپلائز کے سینئر نائب صدر محمد یونس صدیقی ۔جنرل سیکرٹری عمران لاہوری۔ سیکرٹری انفارمیشن محمد الیاس نوناری۔ زکریا یونیورسٹی ایمپلائز کے صدر ملک صفدر حسین نے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button