Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ نے اقلیتی امیدواروں کے لئے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

 جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کے قرآن پاک کی لازمی تدریس کے ایکٹ (سال 2018 ترمیم شدہ سال (2021 کی روشنی میں سالانہ امتحان 2023 سے نہم اور گیارہویں جماعتوں کیلئے ترجمتہ القرآن کا پیپر لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

غیر مسلم امیدواران ترجمتہ القرآن کی جگہ اخلاقیات کا پیپر دیں گے۔

مزید یہ کہ غیر مسلم امیدواران اسلامیات لازمی کی جگہ مذہبی تعلم اختیار کر چکے ہیں، اوراس کی درسی کتاب فی الحال دستیاب نہیں ہے ۔

لہذٰا پی بی سی سی کے فیصلہ کے تحت غیر مسلم امیدواران کے اخلاقیات میں حاصل کردہ نمبروں کو ڈبل کاؤنٹ کرتے ہوئے مذہبی ایجوکیشن کے نمبر لگا دیئے جائیں گے۔

امیدواران کا امتحان ان کی رجسٹریشن کے مطابق اختیار کردہ مضامین کا ہی ہوگا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button