Breaking NewsEducationتازہ ترین
مطالعہ پاکستان، اسلامیات کی "نمبر آف سکیم” کے تحت نئی کتابیں چھاپنے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈز نے مطالعہ پاکستان ،اسلامیات کی نمبر آف سکیم کے تحت نئی کتابیں چھاپنے کےلئے پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ تحریر کردیا۔
تفصیل کے مطابق اس مراسلہ پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کو درخواست کی گئی ہے کہ دونوں کتابیں 50 کی بجائے 100نمبرز کے لحاظ سے تیار کی جائیں، نہم میں اسلامیات کے 100،دہم میں مطالعہ پاکستان کے100نمبر رکھے جائیں۔
دونوں پارٹس میں اب 50، 50 نمبرز کی بجائے 100 ،100نمبرز کا پیپر ہوگا، نہم جماعت میں اسلامیات لازمی کا 100مارکس کا پرچہ مارچ 2025 میں لیا جائیگا۔
دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کا 100نمبرز کا پیپر مارچ 2026 میں لیا جائے گا۔ مذکورہ مضامین کے امتحانات فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کی طرح ہوا کریں گے۔