عید کہاں کہاں اور کب کب ہوگی ، "ڈی رپورٹرز” کی خصوصی رپورٹ
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطرپیر2مئی کو ہوگی۔
یکم مئی کو اسلام آباد شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا،سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر 2مئی بروز سوموار کو ہوگی،وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کانوٹی فکیشن جاری کردیا،2سے 5مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
دبئی، ابوظبی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عید 2مئی کو ہوگی۔
سنگاپور میں شوال کا چاند نظر آگیا، جس پر عید الفطر کل ہوگی ۔جبکہ آسٹریلیا میں بھی کل عید کا اعلان کردیاگیا،۔
شوال کا چاند نظر آنے کی تحقیقات کے لیے آراء کمیٹیاں مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئیں۔کئی علاقوں میں ٹریبونل کمیٹیاں ٹریبونل کی تیاری کے لیے ٹریبونل کے ہیڈ کوارٹر اور آبزرویٹریوں میں پہنچنا شروع ہو گئیں۔
کمیٹیوں نے اس سال 1443 ہجری کے شوال کے چاند کے لیے مجمعہ یونیورسٹی میں فلکیاتی رصد گاہ اور تمیر رصد گاہ میں اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں۔
پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی؟ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ دیگر شہروں کراچی، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے 2مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔
عیدالفطر3مئی بروز منگل ہوسکتی ہے۔