Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں سالانہ کھیلوں کا آج سے آغاز ہوگا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں دوسرے سالانہ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، افتتاحی تقریبات میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کمشنر ملتان اور شہر کی ممتاز سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریبات میں مختلف شعبوں کے مابین کرکٹ، رسہ کشی، بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مختلف مقابلہ جات کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت اور کلچر کو فلوٹس کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر سپورٹس ظفر شیروانی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ اثفیرز مقصود رضوی نے پورے ہفتے پر محیط تقریبات کو ترتیب دے دیا ہے۔
جس میں کیلی گرافی، تقاریر، گائیکی، ڈرامہ، فوک ڈانس اور کوکنگ کے مقابلے بھی شامل ہیں۔