ایمرسن یونیورسٹی ملتان دوسرا سالانہ سپورٹس گالہ شروع

ایمرسن یونیورسٹی ملتان دوسرا سالانہ سپورٹس گالہ کے تیسرے روز انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے۔
جن میں پہلا کوارٹر فائنل میچ باٹنی اور انٹر کے مابین کھیلا گیا، جس میں انٹر کی ٹیم سے کپتان علی احمد نے 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور عرفان احمد نے 34 رنز بنائے ۔یوں یہ میچ انٹر ڈپارٹمنٹ نے جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔
دوسرا کوارٹر فائنل میچ جو ایجوکیشن اور اسلامیات کے مابین کھیلا گیا ، جس میں اسلامیات ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان آفاق گیلانی نے 45 رنز بنائے، اور اسلامیات نے یہ میچ جیت لیا۔
تیسرا میچ انگلش اور اردو کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں انگلش کے اکمل اور ابوبکر کی بیٹنگ اور ارسلان منظور کی بہترین بائولنگ کی بدولت یہ میچ انگلش ڈپارٹمنٹ نے جیت لیا۔
جبکہ چوتھا میچ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور کیمسٹری کے مابین کھیلا گیا، جس میں ملک عدنان اور حفیظ کی بہتری پرفارمنس کی بدولت کیمسٹری ڈپارٹمنٹ نے یہ میچ جیت لیا ۔
اس طرح کیمسٹری، انگلش، اسلامیات اور انٹر ڈپارٹمنٹ نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کی۔
اس موقع پر پہلے میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کنٹرولر امتحانات ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھے ، دوسرے میچ کے چیف گیسٹ ڈاکٹر ریحان محمد آر او ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھے۔
تیسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عدنان طاہر چیئرمین انگلش ڈپارٹمنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور چوتھے میچ کے چیف گیسٹ ڈاکٹر ابرار محی الدین ڈپٹی رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھے۔