Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس و کلچرل ویک کا افتتاح

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں دوسرے سالانہ سپورٹس اور کلچرل ویک کا افتتاح کمشنر ملتان عامر خٹک نے کیا، جبکہ وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، سیکرٹری ایگریکلچر ساوتھ پنجاب ثاقب علی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساوتھ پنجاب طارق اعوان، صدر ایمرسونینز پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیق مہمانان اعزاز تھے۔

کمشنر ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہیں، ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کھیل صرف گراؤنڈ میں ہی نہیں بلکہ عام زندگی میں بھی نظم و ضبط سکھاتا ہے۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ان کا ویژن نہ صرف تعلیم و تعلم بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنا ہے۔ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے کھلاڑی قومی سطح پر ادارے اور خطے کا نام روشن کر رہے ہیں، اور ان کے لیے ادارہ ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا۔

وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے طالبات کی نمایاں نمائندگی کو سراہا۔

وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی جس تیزی سے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ، وہ باقی اداروں کے لیے باعث تقلید و مثال ہے۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیرز مقصود رضوی اور ڈائریکٹر سپورٹس ظفر شیروانی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو خوبصورت فلوٹس کے ساتھ پیش کیا گیا۔
دھرتی کے تمام صوبوں کے روایتی رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

مقابلوں میں 100 میٹرز ریس، رسہ کشی اور تکیہ لڑائی کے ابتدائی راؤنڈ شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button