Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کا طالب علم انٹرنیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا حصہ بن گیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے طالب علم محمد مغیرہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل بوائز ہاکی چمپئن شپ کا حصہ بن گئے ۔

محمد مغیرہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی ہیں، انکی قیادت میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ہاکی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

واضح رہے کہ محمد مغیرہ نے سوات میں منعقد ہونے والے پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چمپئن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کی بناء پر انھیں پاکستان ایجوکیشن بورڈ بوائز ہاکی ٹیم میں منتخب کیاگیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈایکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسرمحمد ظفر شیروانی کی کاوشوں کو سراہا، اور یونیورسٹی کے طلباء اور بالخصوص محمد مغیرہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button