Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومتی عدم توجہی نے ایمرسن یونیورسٹی کے پراجیکٹ پر ناکامی کے سائے ڈال دیئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے کئی اہم پراجیکٹس حکومت پنجاب کی توجہ کے منتظر ہیں، 500 ملین روپے کا ایڈمن بلاک فنڈنگ کے مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب خاکوانی کا کہناہے کہ طلباء و طالبات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جامعہ کے ایڈمن بلاک سے منسلک مزید کی سہولیات درکار ہیں، ایچ ای ڈی احکامات کے باوجود ہاسٹل کیلئے فنڈ نہیں دیا گیا ہے، نیا ایڈمن بلاک بننے سے مزید نئے کلاس رومز دستیاب ہو سکیں گے۔

ایڈمن بلاک کی تاخیر کی وجہ سے تعلیمی و انتظامی معاملات متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایمرسن یونیورسٹی کا ایڈمن بلاک کے فنڈز جاری کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button