انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ: ایمرسن یونیورسٹی فائنل میں پہنچ گئی
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ۔2022.23 کے دوسرے سیمی فائنل میں ایمرسن یونیورسٹی نے نشاط کالج کو 23رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
زون اے کا فائنل سول لائنز اور ایمرسن یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے دونوں ٹیموں کو بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔
اس میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرحمن شاہد میڈیکل آفیسر ایمرسن یونیورسٹی تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ابرار محی الدین سیکرٹری ٹو وائس چانسلر۔ظفر شیروانی ڈاریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی۔واصف خان۔شفیق احمد۔عبدالنافع۔پروفیسر فیضان۔عدنان خان۔آفتاب خان خاکوانی۔بھی موجود تھے۔
ایمرسن یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔شاذل اور سعد نے 32.32 رنز بنائے نشاط کالج کی طرف سے عبداللہ صائم۔یونس خان۔نے دو۔دو۔جبکہ علی شاہد۔حسن ۔اور حذیفہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے نشاط کالج آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 112رنز بناسکی۔حسن نے 47علی شاہد نے 18رنز بنائے۔ایمرسن یونیورسٹی کی طرف سے علی احمد ۔3.شاذل۔2.سعد اور ارباز نے ایک۔ایک وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ شاذل قرار پائے۔عبدالروف۔محمد آصف ایمپائر ۔رخسار ممتاز سکورر تھے۔
آخر پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل ہیش کرنے پر سراہا۔